Sunday 8 April 2012

Lovely Urdu Quotes

دوستی کیا ہے ؟
٭٭٭٭٭٭٭

کہنے کو تو یہ لفظ  چھوٹا ہے یعنی پانچ الفاظ کا مجموعہ ہے لیکن دوستی و جزبہ ہے ، تو چاند کی چاندنی ،
پھول کی آواز اور بہار کی آواز سے مل کر بنتا ہے۔
دنیا  میں نایاب چیز پر خلوص دوستی ہوتی ہے،جو اس سے محروم رہا ، وہ عظیم نعمت سے محروم
رہا ۔ دوستی کو عظیم بنانے کے لئے دریا جیسی سخاوت، سورج جیسی شفقت اور زمین جیسا جزبہ
ہونا چاہیے۔ دوستی ایسا بیج ہے ، جسے بویا اور کاٹا جا سکتا ہے ۔ ایک اچھا دوست بڑی مشکل سے ملتا
ہے۔
انسانیت نے ہزاروں برس پہلے پہاڑوں کی بلندی ،جھرنوں کے ترنم ،کلیوں کی معصومیت
پھولوں کا تبسم اور فرشتوں کے نور کو یکجا کر کے، جس مقدس رشتے کو جنم دیا ، اس کا نام دوستی
ہے۔
دوست۔۔۔ د سے دیانتدار ، و سے وفا دار ، س سے سچا اور ت سے تابعدار ہو ۔اگر کسی میں
خصوصیت ہیں تو اسے فورا اپنا دوست بنا لو ۔

No comments:

Post a Comment