اللہ والوں کی باتیں
٭٭٭٭٭٭٭
دولت ایمان
حضرت عبید بن عمیر رحمہاللہ فرماتے ہیں ۔
دنیا اللہ کے نزدیک حقیر چیز ہے اسے بھی عطا فرماتے ہیں
جس سے محبت کرتے ہیں اور اسے بھی جس سے محبت نہیں
کرتے لیکن ایمان صرف اسی کو عطا فرماتے ہیں جس سے
محبت کرتے ہیں ۔
٭٭٭٭٭٭٭
مقام علم
حضرت یحیی بن ابی کثیر رحمتہ اللہ نے ارشاد فرمایا
قرآن کریم اور علم فقہ کی تعلیم میں مشغول رہنا نفلی
نماز میں مشغول رہنے کے برابر ہے ۔
٭٭٭٭٭٭٭
فراست
حضرت ابو جعفر رحمتہ اللہ فرماتے ہیں ۔
اپنے بھائی کے دل میں محبت کو پہچان کو گے اس محبت
سے جو تمہارے دل میں اس کے لئے ہے ۔
٭٭٭٭٭٭
دنیا وآخرت
حضرت ابو حازم رحمتہ اللہ سے منقول ہے
دنیا کا قلیل آخرت کے کثیر سے مشغول کر دیتا ہے اس لئے
کہ اپنے آپ کو دوسرے کے غم میں مشغول کر دیتا ہے ۔یہاں
تک کہ صاحب غم سے زیادہ غمکین ہوتا ہے ۔
٭٭٭٭٭
دنیا کی فریب کاریاں
حضرت میموں بن مہران رحمتہ اللہ کہتے ہیں
دنیا میٹھی اور ہری بھری ہے اور اسکو خواہشات اور شیطان
سے بھر دیا گیا ہےجو کہ حاضر اور چالاک دشمن ہے آخرت
کا معاملہ آنے والا ہے اور دنیا کا معاملہ جلد جانیوالا ہے۔
٭٭٭٭٭
قبولیت دعا کا ایک وقت
حضرت عون رحمہ اللہ فرماتے ہیں
اپنی اہم ضرویا ت کو فرض نمازوں کے بعد مانگو کیونکہ فرض
نماز کے بعد مانگی ہوئی دعا باقی دعاؤں پر ایسی ہی فضیلت رکھتی
ہے جیسی فرض نماز نفل نمازوں پر ۔
٭٭٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment