Thursday 7 February 2013

Famous Urdu Quotes

جو اچھی بات سنو لکھ لو اور جو لکھو اس کو حفظ کرلو جو حفظ ہیں ان کو بیان کردو۔

********
جب بادشاہ کی صحبت میسر ہو تو اس کے ساتھ ایسا برتائو کرو جس طرح عاقل عورت بے وقوف شوہر کو راضی کرتی ہے۔
********

 میں نے ایسا کوئی شخص نہیں دیکھا ہے کہ گفتگو کرنے سے پہلے جس کی ہیبت مجھ پر چھا گئی ہو۔ البتہ اگر وہ شخص فصیح ہے تو میرے دل میں اس کی عظمت ہوتی ہے ورنہ وہ میری نظروں سے گر جاتا ہے۔
  غلاموں کی بے ادبی اس کے مالک کے حلم کی دلیل ہے۔
********

 ٭جو لوگ ہم سے پہلے تھے وہ ہمارے واسطے قابلِ اقتدا ہیں اور جو ہمارے بعد آئیں گے ہم ان کے واسطے عبرت ہیں۔
********

 ٭جو لوگ دولتِ دنیا کے طالب ہیں اگر وہ زمانہ کی سختیاں نہ اٹھا سکیں تو پھر اپنے مقصد میں ناکامیاب ہونے کی شکایت نہ کریں۔
********

٭جس شے کا دینا تجویز کرلیا گیا ہو پھر اس کے دینے میں توقف کرنا غایت درجہ کی بخیلی ہے۔
********

 ٭جس شخص میں فیاضی اور علم تکبر کے ساتھ ہو اس سے یہ کہیں بہتر ہے کہ اس میں بخل اور جہل حلم کے ساتھ ہو۔
********

٭عالم دانشمند وہی ہے جو حوادثِ روزگار سے ایسا ہی بے پروا ہو جیسے دریا اپنے میں کنکر پتھر پھینکے جانے سے ہوتا ہے۔
********

 ٭انسان کے جسم سے خون خارج کرنے کے لیے دو نشتر ہیں جن میں پہلا نشتر مفلس کو دولت کثیر کی خواہش ہے اور دوسرا نشتر باوجود کمزوری کے دوسروں پر برہمی۔
********

٭دو شخصوں کو کمر میں پتھر باندھ کر دریا میں غرق کر دینا چاہیے۔ ایک تو ایسے دولت مند کو جو اپنی دولت میں مستحق لوگوں کو شریک نہ کرے۔ دوسرے ایسے مفلس کو جو باوجود افلاس کے خدا کی عبادت نہ کرے۔
********


٭چھ شخص محسنوں کے احسان کی وقعت اور پروا نہیں کرتے۔

(1)، فارغ التحصیل شاگرد اپنے استاد کی۔
(2)، اہل و عیال والی اولاد اپنی ماںکی۔
(3) خواہشات نفسانی سے سیر آدمی عورت کی۔
 (4)، اہل غرض ایسے شخص کی جس سے غرض حاصل ہوگئی ہو۔
(5)، طوفان سے بچا ہوا آدمی کشتی کی۔
(6 )، صحت کے بعد مریض طبیب کی۔

******** 
جس طرح شہد کی مکھی پھول کو قائم رکھ کر اس میں سے صرف شہد لے لیا کرتی ہے علیٰ ہذاحکمران کو لازم ہے کہ رعایا کی حیثیت قائم رکھ کر ان سے محاصل وصول کرے۔
********

 ٭راستی سے نیکی کی۔ مطالعہ سے علم کی۔ نیک روی سے حسن کی۔ نیک طریق سے خاندان کی۔ ناپ تول سے غلہ کی اور سادہ لباس سے عورت کی عصمت کی حفاظت ہوتی ہے۔
********

 ٭قوانین قدرت سے انحراف کرنے والا سزا سے کبھی محفوظ نہیں رہ سکتا۔ ٭ایک بارکہا میں نے یقین کیا۔ دوسری دفعہ کہا شک ہوگیا۔ قسم کھائی جھوٹ سمجھا۔
********

٭نفسانی خواہشوں کو ترقی دینے والا ہرگز کسی دوسری ترقی کا بوجھ اپنے کندھوں پر نہیں اٹھا سکتا۔
********

No comments:

Post a Comment