Monday, 28 January 2013

Famous Ursu Quotes

امن چاہتے ہو تو اپنے کان اور آنکھیں کھلی رکھو مگر زبان بند

٭٭٭٭٭٭

نا امیدی روح کی موت ہے ۔

٭٭٭٭٭٭

ناراضی ظاہر کرنا ، دل میں برائی رکھنے سے بہتر ہے۔

٭٭٭٭٭٭

کوئی آئینہ انسان کی اتنی حقیقی تصویر پیش نہیں کر سکتا ، جتنی اس کی گفتگو۔

٭٭٭٭٭٭

کسی کا دل مت دکھاؤ ، کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کے آنسو تمہاری سزا بن جائیں۔

٭٭٭٭٭٭

اگر دولت مند بننا چاہتے ہو تو اپنی فرصت ضائع نہ کرو۔

٭٭٭٭٭٭

جو عقلمند سے لڑے ، وہ عزت کی توقع نہ کرے۔

٭٭٭٭٭٭

ضرورت سے زیادہ صبر کرنے سے میٹھا پھل بھی خراب ہو جاتا ہے۔

٭٭٭٭٭٭

زندگی کی قدر آخرسانس لینے والے سے پوچھو۔

٭٭٭٭٭٭

Monday, 21 January 2013

FAMOUS URDU QUOTES

جبلت

انسان کو اللہ نے ایسا بنایا ہے کہ وہ ہر چھوٹے سے چھوٹے معاملے میں بھی ممتاز نظر آنا چاہتا ہے ۔ اس جیسا کوئی نہ ہو  ، اس جیسا بنگلہ کسی کا نہ ہو ۔ اس جیسی گاڑی کسی کے پاس نہ ہو ۔مگر جب نظرئیے کی بات آتی ہے تو چاہتا ہے سب اسی طرح سوچیں جس طرح وہ سوچتا ہے ، سب وہی محسوس کریں جو وہ محسوس کرتا ہے ۔ اگرچہ یہ جبلت ہے ۔ محمود اس وقت ہو جائے گی جب اسی جبلت کو شعوری طور پر سنوار کر اس کے نا محمود حصے حزف کر دئیے جائیں ۔