Wednesday, 23 May 2012

Famous Urdu Quotes



لیڈیز فرسٹ
**********

وہ دونوں بری طرح ایک دوسرے کے عشق میں مبتلا تھے۔
لیکن ان کے والدین ان کی یک جائی کے خلاف تھے ۔ دونوں
نے سارے جتن کر لئے لیکن ان کا گھر بسانے کا خواب شرمندہ
تعبیر ہوتا نظر آیا ۔ آخرکار دونوں نے قریبی پہاڑ کی چوٹی سے
کود کر خودکشی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

راوی کہتا ہے کہ مقررہ چوٹی پر پہنچنے کے بعد لڑکے پر خوف
اور رقت نے غلبہ پا لیا ۔ اس کے اپنے ساتھی کی خود کشی کا منظر
دیکھنا نہ رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسے ڈر تھا کہ چیختی چلاتی معشوق کے گھاٹی
میں گرنے کا اندوہناک منظر دیکھ کر وہ خود کشی کرنے سے
پہلے ہی مرجائے گا۔
 
فیلصہ ہوا کہ پہلے لڑکا چھلانگ لگائے ۔ وہ آنکھیں بند کر کے
 بلند چوٹی سے گھاٹی میں کود گیا۔ لڑکی کے لئے اس کی آخری حالت
قابل دید اور قابل رحم تھی ۔ اپنے دوست کی آخری چیخوں کے بعد
اس نے اپنا ارادہ بدل دیا اور اس بے ہودہ انداز میں اپنی جان گنوانے
کی بجائے واپس چل دی ۔

ایک متبادل ساتھی پہلے سے اس کی نظر میں تھا ۔ اس بار گھر والے
آڑے نہ آئے اور اس نے گھر بسا لیا ۔ سیانوں کے یہ واقعہ عبرت اثر
تھا ۔ انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کی عورت قابل اعتبار نہیں ، جب بھی کوئی
فیصلہ ہو تو عورت کو اس پر پہلے عمل کرنا ہو گا ۔ تاکہ اس کی راہ مسدود
ہو جائے اور مرد بے چارہ مفت میں نہ مارا جائے ۔

سیانوں کا یہ مشاہدہ اس قدر مقبول ہوا کہ آج ہر طرف  " لیڈیز فرسٹ "
کا اصول کار فرما نظر آتا ہے ۔
**********

Thursday, 19 April 2012

Famous Urdu Quotes


یہ حقیقت ہے

***********


موجودہ مہنگائی اور بے روز گاری نے سفید پوش طبقے کا بھرم ختم کر دیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭


ہمارے لیڈر عوام سے اعتماد کا ووٹ لیتے ہیں مگر قوم پر اعتماد نہیں کرتے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭


اچھے تعلقات اب صرف اس وقت تک قائم رہتے ہیں ،جب تک آپ دوسروں کو
رکھ سکیں ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭


جب کسی معاشرے میں ناانصافی انتہا کو پہنچ جائے تو خوشحالی ختم ہو جاتی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭


ہم کسی کے مرنے پر خوب روتے ہیں لیکن جو مہنگائی اور بے روز گاری سے مر رہے ہیں ان کی خبر نہیں لیتے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭


سیاسی لیڈروں کے آج کے خوشحالی کے وعدے  کل کے ٹیکس بن جاتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭


ہم سے کوئی عمر پوچھے تو ہم گزری عمر بتاتے ہیں حالانکہ ہماری اصل عمر وہ ہے جو باقی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

Sunday, 8 April 2012

Lovely Urdu Quotes

دوستی کیا ہے ؟
٭٭٭٭٭٭٭

کہنے کو تو یہ لفظ  چھوٹا ہے یعنی پانچ الفاظ کا مجموعہ ہے لیکن دوستی و جزبہ ہے ، تو چاند کی چاندنی ،
پھول کی آواز اور بہار کی آواز سے مل کر بنتا ہے۔
دنیا  میں نایاب چیز پر خلوص دوستی ہوتی ہے،جو اس سے محروم رہا ، وہ عظیم نعمت سے محروم
رہا ۔ دوستی کو عظیم بنانے کے لئے دریا جیسی سخاوت، سورج جیسی شفقت اور زمین جیسا جزبہ
ہونا چاہیے۔ دوستی ایسا بیج ہے ، جسے بویا اور کاٹا جا سکتا ہے ۔ ایک اچھا دوست بڑی مشکل سے ملتا
ہے۔
انسانیت نے ہزاروں برس پہلے پہاڑوں کی بلندی ،جھرنوں کے ترنم ،کلیوں کی معصومیت
پھولوں کا تبسم اور فرشتوں کے نور کو یکجا کر کے، جس مقدس رشتے کو جنم دیا ، اس کا نام دوستی
ہے۔
دوست۔۔۔ د سے دیانتدار ، و سے وفا دار ، س سے سچا اور ت سے تابعدار ہو ۔اگر کسی میں
خصوصیت ہیں تو اسے فورا اپنا دوست بنا لو ۔